ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کینیڈا اور امریکا کے مغربی حصے میں جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا

کینیڈا اور امریکا کے مغربی حصے میں جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا

Mon, 10 Jul 2017 21:03:09  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن10جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کے مغربی حصے اور کینیڈا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ اس آگ کے باعث ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ برٹش کولمبیا کے علاقے میں کینیڈا کے فائر فائٹرز 200 سے زائد مقامات پر لگی جنگلاتی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس آگ کے باعث درجنوں عمارات جن میں متعدد گھر بھی شامل ہیں اور دو ایئرپورٹ ہینگرز تباہ ہو چکے ہیں۔ امریکی ریاست کیلفورنیا کے شمالی اور جنوبی حصوں کے علاوہ ریاست نیواڈا کے علاقے سیرا نیواڈا کے کئی مقامات پر جنگلوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔
 


Share: