ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گؤہتیا پر بھی نوٹ بندی کی طرح روک لگائیں مودی:تیج پرتاپ یادو

گؤہتیا پر بھی نوٹ بندی کی طرح روک لگائیں مودی:تیج پرتاپ یادو

Sat, 24 Dec 2016 22:08:56  SO Admin   S.O. News Service

متھرا،24دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم گؤہتیا پر بھی اسی طرح کارگر روک لگائے جس طرح انہوں نے پرانے نوٹوں پر لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں حکومت جلد ہی گؤہتیا پر پابندی کو مؤثر طریقے سے لاگو کرے گی۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے تیج پرتاپ نے کل یہاں کہا کہ گؤہتیا پر پابندی کے باوجود اسے روکا نہیں جا سکا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک سے گؤماس کی برآمد میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار حکومت شراب بندی کے بعد گؤہتیا پر بھی مؤثر روک لگانے کا کام کرے گی۔یادو نے کہا کہ ہم بھگوان کرشن کی اولاد ہیں، ہم گؤماتا، برج بھومی اور برج ثقافت کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے گؤوردھن اور اس کے ارد گرد فعال کان کنی کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنی تنظیم کی جانب سے اس کے لئے ذمہ دار مبینہ کان کنی مافیا کے خلاف مہم چلائے جانے کی بات کہی۔وہ تین دن کے مذہبی سفر پر ورنداون آئے ہوئے ہیں۔ان کی غیر سیاسی تنظیم ”ورنداونی فاؤنڈیشن“برج مین کئی عوامی پروگراموں کومنعقد کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے نوٹ بندی م کی حمایت کئے جانے کے بعد بھی اس مسئلے کی مخالفت اس لئے کر رہی ہے کیونکہ اس نے ملک کے کروڑوں غریب مزدوروں اور یومیہ روٹی کمانے والوں کو مصیبت میں ڈال دیا ہے۔
 


Share: