ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / گائیکواڑ ٹکٹ منسوخ ہونے کے بعد ٹرین سے دہلی پہنچے 

گائیکواڑ ٹکٹ منسوخ ہونے کے بعد ٹرین سے دہلی پہنچے 

Wed, 29 Mar 2017 20:39:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ایئر انڈیا کے ایک سینئر ملازم کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے ملزم مہاراشٹر کے عثمان آباد سے شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ فلائٹ کا ٹکٹ پھر سے منسوخ کئے جانے کے بعد بدھ کو ٹرین سے دہلی پہنچ گئے ہیں۔بدھ کو گائیکواڑ لوک سبھا کے اجلاس میں شامل ہوں گے۔دراصل گائیکواڑ کو منگل کی شام دہلی آنے کے لیے راجدھانی ایکسپریس سے سفر کرنا پڑااور وہ بدھ کو دہلی پہنچے۔ایئر لائن کے ایک افسر کے مطابق ،ایئر انڈیا نے گائیکواڑ کے بدھ کی صبح 8بجے ممبئی سے دہلی کی پرواز کے ٹکٹ کو منسوخ کر دیا تھا۔گزشتہ چار دنوں کے اندر دوسری بار انہیں ریل کا سفر کرنا پڑ رہی ہے۔اس سے پہلے وہ یہاں ہفتہ کو پہنچے تھے، لیکن پارٹی کی ہدایت پر انہوں نے کسی سے بات نہیں کی تھی۔گائیکواڑ نے گزشتہ ہفتہ ایئر انڈیا کے ایک 60سالہ ڈیوٹی مینیجر سے بدسلوکی کی تھی اور اسے کئی بار چپل سے مارا تھا۔ایئر انڈیانے جب گائیکواڑ کے ہوائی سفر پر پابندی لگا ئی، تو اس کے بعد کئی پرائیوٹ ایئر لائنس نے بھی ان کے فلائٹ سے سفر پر روک لگا دی ہے۔دہلی پولیس نے شیوسینا ایم پی گائیکواڑ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔شیوسینا کے ممبران پارلیمنٹ نے اس معاملے پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سے ملاقات کی تھی۔ساتھ ہی گائیکواڑ پر ایئر لائنس کی طرف سے پابندی کو لے کر لوک سبھا میں شیوسینا کی طرف سے ایک خصوصی اختیارات کی تجویز بھی لائی گئی تھی ۔


Share: