ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گاندھی خاندان سے رشتہ میں کرواہٹ سے جڑے سوال پر امیتابھ بچن نے کہا :ہم دوست ہیں

گاندھی خاندان سے رشتہ میں کرواہٹ سے جڑے سوال پر امیتابھ بچن نے کہا :ہم دوست ہیں

Fri, 16 Sep 2016 18:54:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپر اسٹار امیتابھ بچن کا سیاست کے ساتھ بھلے ہی کم وقت واسطہ رہا ہو لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے انتخابی حلقہ الہ آباد کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر پانے کا ملال ہے جس کی وجہ سے وہ اب بھی اس دور سے نکل نہیں پائے ہیں۔بگ بی نے اپنے پرانے خاندانی دوست راجیو گاندھی کی حمایت میں سیاست میں داخل ہونے کے لیے 1984میں اداکاری سے کچھ وقت کے لیے فاصلہ بنالیا تھا ۔انہوں نے الہ آباد سیٹ سے الیکشن لڑا تھا اور بڑے فرق سے جیت درج کی تھی۔تاہم ان کا سیاسی کیریئر تھوڑے وقت کے لیے ہی رہا کیونکہ انہوں نے تین سال بعد ہی استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں اس کے بارے میں اکثر سوچتا ہوں کیونکہ ایسے کئی وعدے ہوتے ہیں جو ایک شخص لوگوں سے ووٹ مانگتے وقت انتخابی مہم کے دوران کرتا ہے، ان وعدوں کو پورا نہیں کر پانے کی میری معذوری مجھے دکھ ہوتا ہے، اگر کوئی ایسی چیز ہے جس کا مجھے ملال ہے تو یہ وہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے الہ آباد شہر اور اس کے لوگوں سے کئی وعدے کئے تھے لیکن میں انہیں پورا نہیں کر پایا۔بچن نے ایک پروگرام ’آف دی کف ‘میں شیکھر گپتا اور برکھا دت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ میں نے وہ سب کرنے کی کوشش کی جو میں معاشرے کے لیے کر سکتا تھا لیکن اس بات کو لے کر الہ آباد کے لوگوں میں میرے تئیں ہمیشہ ناراضگی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال سے میرا وہ فیصلہ جذباتی تھا، میں ایک دوست کی مدد کرنا چاہتا تھا، اس لیے سیاست میں آیاتھا ، لیکن سیاست میں جانے کے بعد پتہ چلا یہاں جذبات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہیں، مجھے لگا کہ میں یہ نہیں کرسکتا اور اسی وجہ سے سیاست چھوڑ دی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سیاست چھوڑنے کے ان کے فیصلے سے راجیو گاندھی اور گاندھی خاندان سے ان کے تعلقات میں کرواہٹ آئی تھی ، تو انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے ہماری دوستی میں کوئی فرق پڑاہے ۔جب ان سے آگے پوچھا گیا کہ وہ اس دوستی کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے ،تو انہوں نے کہاکہ آپ دوستی کے بارے میں کس طرح بات کرتے ہیں؟ ہم دوست ہیں۔


Share: