جے پور،13اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جے پور کی سرکاری ہگونیا گؤشالہ میں گزشتہ دنوں 500سے زائد گایوں کی موت کو لے کر موجودہ وقت کی اصل صورتحال کااندازہ لگانے کیلئے آج گوشالا کی ڈرون سے ویڈیوگرافی کی گئی۔سرکاری ذرائع نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور سرکاری گؤشالا کو منظم کر رہے میونسپل سینئر افسران کی موجودگی میں ہگونیا گؤشالا کی ڈرون سے ویڈیوگرافی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ راجستھان ہائی کورٹ کی ہدایت پرہگونیاگؤشالاکی ڈرون سے ویڈیوگرافی کرائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہگونیاگؤشالا کے آپریشن کیلئے کل نجی شعبے کی ایک ادارے کے بانی نے گؤشالا کا جائزہ لیا اور بعد میں متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ادھر راجستھان ریاستی کانگریس نے ریاست کے کواٹر پر گائے بچاؤ پیدل مارچ کا اہتمام کیاہے۔