ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گجرات:سومناتھ جا رہے امت شاہ کے قافلے پر پھینکے گئے انڈے 

گجرات:سومناتھ جا رہے امت شاہ کے قافلے پر پھینکے گئے انڈے 

Wed, 08 Mar 2017 11:25:42  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد، 7؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی صدر امت شاہ کا قافلہ پیر کو جب سومناتھ جا رہا تھا ،تو جونا گڑھ کے کیشود کے پاس ان پر انڈے پھینکے گئے۔کیشود میں راستے پر کھڑے پاٹیداروں کو جیسے ہی شاہ کا قافلہ نظرآیا ، انہوں نے انڈوں کی بارش شروع کر دی اور اپنا احتجاج ظاہر کیا۔دراصل، امت شاہ بدھ کو سومناتھ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے ہیں۔رات تقریبا 11:30بجے راستے پر کھڑے پاٹیدار کمیونٹی کے لوگوں نے شاہ کے قافلے پر انڈوں کی بوچھار کر دی۔اچانک انڈے پھینکے جانے سے پہلے تو گاڑیاں سست ہو گئی تھیں، لیکن جلد ہی سنبھل کر قافلہ سومناتھ کی طرف روانہ ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پاٹیداروں کی ریزرویشن تحریک کے دوران ان پر لاٹھیاں برسائی گئی تھیں، جس میں کئی لوگوں کو چوٹیں آئی تھیں۔پاٹیدار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل سمیت کئی لیڈروں کا خیال ہے کہ امت شاہ کے اشارے پر لاٹھی چارج کی گئی تھی ، اسے لے کر پاٹیدار تحریک کے لیڈر ان امت شاہ سے ناراض چل رہے ہیں۔اس سے پہلے سورت میں بھی امت شاہ پاٹیداروں کے پروگرام میں پہنچے تھے، وہ اس پروگرام میں شرکت کرکے پیغام دینا چاہتے تھے کہ پاٹیدار ہمارے ساتھ ہیں، لیکن وہاں پاٹیدار تحریک کے کارکنوں نے جم کر ہنگامہ کیاتھا ، بات اتنی بڑھ گئی کہ امت شاہ کو اپنی تقریر درمیان میں چھوڑ نی پڑی ۔واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے امت شاہ یوپی میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں ۔8؍مارچ کو یہاں آخری مرحلے کی پولنگ ہوگی۔امت شاہ نے یوپی میں سماج وادی پارٹی-بی ایس پی اور کانگریس پر جم کر حملہ بولا، یہی نہیں گورکھپور میں تو انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ مل کر بڑا روڈ شو کیاتھا، امت شاہ کا کہنا ہے کہ یوپی میں بی جے پی کا مظاہرہ سب سے اچھا رہے گا۔


Share: