پنجی،23دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوا اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار ایلوس گومس کو ایک زمین گھوٹالے کے سلسلے میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)نے سمن بھیجا ہے۔اے سی بی نے گومز کو 26تاریخ کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔ایلوس گومس گوا ہاؤسنگ بورڈ کے سابق ایم ڈی تھے،ان کی مدت کے کچھ معاملات کی اے سی بی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا گیا ہے۔گومس کے ساتھ ساتھ سابق وزیر نیل کات ہلرنکر سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو تفتیشی افسر کے سامنے موجود رہیں۔اے سی بی نے 2007-2011کے درمیان مڑگاؤں میں مبینہ طور پر ہوئے ایک زمین گھوٹالے کے سلسلے میں گومس اور ہلرنکر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔بی جے پی کی قیادت والی گوا حکومت نے اس سال جون میں ان کے خلاف شکایت دائر کی تھی۔گومس نے اس گھوٹالے میں شامل ہونے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔