ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / گوا، اتر پردیش اور مہاراشٹر میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کے سب سے زیادہ واقعات

گوا، اتر پردیش اور مہاراشٹر میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کے سب سے زیادہ واقعات

Mon, 10 Apr 2017 19:48:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے آج بتایا کہ غیر ملکی سیاحوں پر دہلی، گوا، اتر پردیش اور مہاراشٹر میں حملوں کے سال 2014 اور 2015 میں سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔وزیر سیاحت مہیش شرما نے لوک سبھا میں آج سوال کے دوران ارکان کے سوالات کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014 میں دہلی میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کے 135، گوا میں 66، مہاراشٹر میں 25 اور اتر پردیش میں 64 واقعات ہوئے۔ ان واقعات میں بالترتیب 52، 43، 3 اور 38 افراد کو گرفتار کیا گیا۔شرما نے بتایا کہ ان معاملات میں بالترتیب 34، 27، 8 اور 30لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی اور گوا میں چار، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کو مجرم پایا گیا لیکن اتر پردیش میں کسی کومجرم قرارنہیں دیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ سال 2015 میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کے کل 158 واقعات درج کئے گئے جن میں چار افرادمجرم ثابت ہوئے۔


Share: