ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہاردک پٹیل نہیں،داؤدابراہیم سے تعلقات پرکھڑسے کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہو:کجریوال

ہاردک پٹیل نہیں،داؤدابراہیم سے تعلقات پرکھڑسے کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہو:کجریوال

Sun, 05 Jun 2016 19:04:32  SO Admin   S.O. News Service

 

وزیراعلیٰ کابی جے پی لیڈر پرٹوئٹ وار،گجرات اسمبلی الیکشن لڑسکتی ہے عام آدمی پارٹی
نئی دہلی5جون(آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے آج مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر کے سابق آمدنی وزیر ایکناتھ کھڑسے پر انڈر ورلڈ ڈان داؤدابراہیم سے ان کے مبینہ تعلقات کو لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔وہ پٹیل لیڈر ہاردک پٹیل کے خلاف لگائے گئے غداری کے الزام کو واپس لینے کی حمایت میں آ گئے ہیں۔ہاردک جیل میں ہیں۔کجریوال نے کہا کہ ہاردک پٹیل غداری کے مجرم نہیں ہیں، کھڑسے ہیں جو زمین سودے میں مبینہ بے ضابطگیوں سمیت بدعنوانی کے الزامات کو لے کرتنازعات کے گھیرے میں ہیں۔کھڑسے نے کل استعفیٰ دے دیا تھا۔آپ سربراہ نے ٹویٹ کیاکہ گجرات حکومت کو ہاردک پٹیل کے خلاف لگائے گئے غداری کے الزام کو واپس لینا چاہئے۔وہ غداری کے مجرم نہیں ہیں،کھڑسے ہیں۔کھڑسے پرغداری کے تحت مقدمہ درج کیاجائے۔یہ ٹویٹ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عام آدمی پارٹی(آپ)نے اگلے سال گجرات میں اسمبلی انتخابات لڑنے کی اس کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی ایک دہائی سے زیادہ وقت سے گجرات میں اقتدار میں ہے۔کجریوال نے کل کھڑسے کو داؤد ابراہیم سے ان کی مبینہ بات چیت کو لے کر غدار بتایا تھا۔انہوں نے کہاتھاکہ پٹیل پرغداری کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ انہوں نے ملک کے خلاف کچھ کیا بھی نہیں ہے۔دوسری طرف مبینہ کال ریکارڈس بتاتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کام کرنے والے بھارت کے انتہائی مطلوب مجرموں میں ایک داؤد ابراہیم نے کھڑسے کوفون کیاتھا۔کھڑسے نے اپنے خلاف لگے الزامات کی تردید کی ہے۔

Share: