ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستان دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادے گا :پرنب

ہندوستان دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادے گا :پرنب

Sun, 18 Sep 2016 20:13:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے آج اری میں فوج کے ایک کیمپ پر ہوئے ظالمانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان دہشت گردوں اور ان کو مدد پہنچانے والوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرے گا۔صدر نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہاکہ ہندوستان ایسے حملوں سے نہیں جھکے گا۔ہم دہشت گردوں اور ان کو مدد دینے والوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کردیں گے۔ہندوستانی مسلح افواج کی تینوں اکائیوں کے سپریم کمانڈر مکھرجی نے اری میں فوجی کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔عظیم قربانی دینے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر نے ان کے خاندانوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمی فوجیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی۔سری نگر سے تقریبا 103کلومیٹر دور اری میں مبینہ طورپر جیش محمد کے چار دہشت گردوں نے 10ڈوگرا رجمنٹ کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں 17فوجی شہید ہو گئے اور سبھی چاروں دہشت گرد تصادم میں مارے گئے۔


Share: