ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے آئے سندھی کمیونٹی کے 25 افراد نے ڈالاووٹ

ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے آئے سندھی کمیونٹی کے 25 افراد نے ڈالاووٹ

Tue, 30 Apr 2019 21:24:54  SO Admin   S.O. News Service

پونے: 30 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کئی سال پہلے پاکستان سے آکر یہاں پمپری چچواڈ کو اپنا گھر بنانے والے سندھی کمیونٹی کے تقریبا 25 لوگوں کو ہندوستانی شہریت ملنے کے کچھ ہفتے بعد جشن منانے کی ایک اور وجہ ملی، جب انہوں نے پیر کو پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کیا۔پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کرنے والے لوگ شہر کے سندھی کمیونٹی کے ان 45 لوگوں میں سے ہیں جنہیں گزشتہ ماہ کے آغاز میں ہندوستان کی مستقل شہریت ملی تھی۔ان ووٹروں میں سے ایک راجندر ٹھاکر نے کہاکہ میں نے گزشتہ37 سال سے پمپری چچواڈ میں رہ رہاہوں،ان سالوں میں سیاست پر بات چیت کرنے کے علاوہ میں نے ووٹنگ جیسے کسی جمہوری عمل میں حصہ نہیں لے سکتاتھا۔انہوں نے کہاکہ لیکن آج پہلی بار میں نے ووٹ دیا۔ ٹھاکرے نے کہاکہ میں 15 سال کی عمر میں 1982 میں اپنی بہن کے ساتھ ہندوستان آیا تھا کیونکہ کراچی میں حالات ٹھیک نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہمیں مارچ میں ہندوستانی شہریت سرٹیفکیٹ ملے تو ہمیں ایسا لگا کہ گویا ہم نے طویل عرصے سے چلی آ رہی ایک جنگ جیت لی ہے اور ووٹ ڈالنے کے بعد میں اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔


Share: