ہنگری ،29مارچ(ایس او نیوزْ/آئی این ایس انڈیا)ہنگری میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والوں کو کنٹینرز پر مبنی رہائشی علاقوں میں محصور رکھنے والا قانون گزشتہ روز سے لاگو ہو گیا ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس قانون کو یورپی بلاک کے ضوابط کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے۔ ہنگری نے سربیا اور کروشیا کے ساتھ اپنی سرحدوں پر باڑ لگا دی ہے۔ اس باڑ کی تعمیر کے بعد ایسے مہاجرین کی تعداد انتہائی کم ہو گئی ہے جو ہنگری سے گزر کر جرمنی یا یورپ کے دیگر مغربی ملکوں تک جانے چاہتے ہیں۔