ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یمنی باغیوں اور حکومتی وفد میں براہ راست مذاکرات میں تلخی

یمنی باغیوں اور حکومتی وفد میں براہ راست مذاکرات میں تلخی

Sun, 12 Jun 2016 11:25:30  SO Admin   S.O. News Service

کویت،11 جون (آئی این ایس انڈیا)کویت کی میزبانی میں یمن کے تنازع کے پُرامن حل کے لیے حکومت اور باغیوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ العربیہ نیوز چینل کے مطابق گذشتہ روز کویت میں یمنی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے براہ راست مذاکرات میں سخت گرما گرما دکھائی دی۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور باغیوں کے درمیان راست مذاکرات کے موقع پر اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل والد الشیخ احمد بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر قیدیوں کے ایشو اور تعز شہر میں نہتے شہریوں پر حوثی باغیوں کی مسلسل بمباری پر حکومتی وفد نے سخت احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق براہ راست مذاکرات کے دوران فریقین میں اس وقت سخت گرما گرم گفتگو شروع ہوئی جب باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے مرحلے پر ہتھیار پھینک کر ملک کے تمام سیکیورٹی امور سرکاری فوج کے حوالے کر دیں اور دوسرے مرحلے پر سیاسی ایشو پربات چیت کریں۔ اس پر باغیوں کی جانب سے سخت ناراضی کا اظہار کیا گیاحکومتی وفد کا کہنا تھا کہ باغیوں کی مسلح ملیشیا کو ہتھیار ڈالنے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کا کنٹرول حکومت کو سپرد کرنا ہوگا۔ انقلاب کے تمام مظاہر ختم کرتے ہوئے مخلوط حکومت کی تشکیل میں معاونت کرنا ہوگی۔ذرائع کے مطابق یمنی حکومت کے وفد نے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کی قیادت میں باغیوں سے مذاکرات کیے۔ براہ راست مذاکرات کے فوری بعد حکومتی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے ریاض واپس آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں ماحول کافی گرم رہا مگر فریقین نے بعض معاملات پر پیش رفت بھی کی اور یہ امید پیدا ہوئی ہے جب جلد ہی فریقین یمن کے بحران کے حل کے کسی متفقہ فارمولے پر اتفاق رائے کرلیں گے۔


Share: