ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی اسمبلی انتخابات:ہوگا بی جے پی اور بھاسپا کا اتحاد:راج بھر

یوپی اسمبلی انتخابات:ہوگا بی جے پی اور بھاسپا کا اتحاد:راج بھر

Mon, 20 Jun 2016 12:26:42  SO Admin   S.O. News Service

بلیا،19جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آسام کے طرز پر اس صوبے میں بھی چھوٹی پارٹیوں کوجوڑنے میں مصروف ہو گئی ہے۔بی جے پی راج بھر ووٹوں کو اپنے پالے میں کرنے کے لئے سہیل دیوبھارتیہ سماج پارٹی(بھاسپا)سے تال میل کرے گی۔بھاسپا صدر اوم پرکاش راج بھر نے آج یہاں بتایا کہ بی جے پی صدر امت شاہ کے بلاوے پر ان کی 17جون کو ان سے دہلی میں بات چیت ہوئی تھی۔بی جے پی سے ان کی پارٹی کا گٹھ جوڑ طے ہو گیا ہے۔بی جے پی ان کے وفد کو 20سیٹ دینے پر متفق ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ نو جولائی کو مؤ میں انتہائی دلت اور انتہائی پسماندہ طبقے کی پنچایت ہوگی جس بی جے پی صدر امت شاہ بھی حصہ لیں گے۔اسی پنچایت میں بی جے پی اور بھاسپااتحادکاباضابطہ اعلان کریں گے۔راج بھر نے بتایا کہ بھارتی سماج پارٹی جن 20سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، انہیں بھی نشان زدکر لیا گیا ہے۔اس کا انکشاف بعد میں ایک حکمت عملی کے تحت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بی جے پی صدرامت شاہ نے پارٹی کے اترپریش ریاستی انچارج اوم ماتھر سے تال میل کو لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔راج بھر نے بتایا کہ ماتھر نے انہیں 24مئی کو بات چیت کی تھی اور تال میل پر اتفاق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پارٹی صدر کو دے دی تھی،اس کے بعد بی جے پی صدر نے ان کو 17جون کو دہلی بات چیت کے لئے بلایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی-بھاسپا اتحاد سے ایس پی اور بی ایس پی کا مشرقی اترپر پردیش سے خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 122ایسی اسمبلی سیٹ ہیں، جہاں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے راج بھر ووٹروں کی تعداد 25ہزار سے ایک لاکھ تک ہے۔انہوں نے معلومات دی کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی نے 152سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، جن میں 26سیٹوں پر بی جے پی اور 47سیٹ پر کانگریس ان سے پیچھے رہی تھی۔


Share: