ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یکم جولائی کو پیدا ہونے والی بچی کا نام رکھاجی ایس ٹی

یکم جولائی کو پیدا ہونے والی بچی کا نام رکھاجی ایس ٹی

Thu, 06 Jul 2017 21:29:53  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور ،6جولائی(ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے کوریا ضلع کے بیکٹھ پور علاقے کی گرام بستی ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے،گاؤں میں رہنے والے جگدیش پرساد سونوانی کے یہاں یکم جولائی کو بیٹی پیدا ہوئی،بیٹی کی پیدائش دن کو یادگار بنانے کے لئے والد جگدیش پرساد نے اپنی بیٹی کا نام ہی جی ایس ٹی رکھ دیا۔غور طلب ہے کہ ملک میں یکم جولائی کوجی ایس ٹی لاگو ہوا تھا،پیشے سے کارپیٹر جگدیش پرساد سونوانی کو لگا کہ یہ دن بہت اہم ہے، کیونکہ ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں جی ایس ٹی لاگو کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنی بیوی سروجنی سے بیٹی کا نام جی ایس ٹی نام رکھنے کی رضامندی لی، پھر بچی کی دادی سے پوچھا،دادی نے بھی منظوری دے دی،اس کے بعد ننھی گڑیا کا نام جی ایس ٹی پڑ گیا۔
بچے کے نام جی ایس ٹی رکھنے کے بعد جگدیش پرساد اچانک بحث میں آ گئے،لوگ یہ جاننے اور دیکھنے کے شوقین ہیں کہ آخر وہ کون شخص ہے جس نے اپنی بیٹی کا نام جی ایس ٹی رکھ دیا۔یہی نہیں، بچی جی ایس ٹی اور اس کی ماں کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا میں بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔


Share: