ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 3 بچوں کو زہر دینے کے بعد باپ نے کی خود کشی؛ بیٹا ہلاک؛ دو بیٹیوں کی حالت نازک

3 بچوں کو زہر دینے کے بعد باپ نے کی خود کشی؛ بیٹا ہلاک؛ دو بیٹیوں کی حالت نازک

Thu, 15 Sep 2016 19:09:04  SO Admin   S.O. News Service

بلند شہر، 15؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) اترپردیش کے بلند شہر میں ایک 25سالہ شخص نے اپنے تین بچوں کو زہر دینے کے بعد خودکشی کر لی۔ زہر دینے کی وجہ سے اس شخص کے چار سالہ بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ اس کی دو بیٹیاں زندگی اور موت سے لڑ رہی ہیں۔ ایس ایس پی انیس احمد کے مطابق سنجے نے اپنے چار سالہ بیٹے بھولو اور دو بیٹیاں، رادھیکا (دوسال )اور پایل (ایک سال) کو زہر دے دیا جس کے بعد اس نے خود بھی زہر کھا لیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ شخص شراب کا عادی تھا اور اس کی بیوی بھی کچھ دنوں سے اپنے باپ کے گھر پر رہ رہی تھی، اسی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ بھولو کی گھر پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر تینوں کو ضلع اسپتا ل میں داخل کرایا گیا۔چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(سی ایم ایس )پریتم سنگھ نے بتایا کہ بعد میں تینوں کو میرٹھ میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا جہاں سنجے کی موت ہو گئی اور دونوں بچیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔


Share: