ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 80 سالہ بزرگ نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کی

80 سالہ بزرگ نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کی

Mon, 19 Sep 2016 19:14:31  SO Admin   S.O. News Service

پڈوچیری، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )80 سالہ ایک بزرگ نے اپنے گھر میں اپنی ہم عمر بیوی کو مبینہ طور پر گلا کاٹ کر قتل کردیا اور پھر خود کشی کر لی۔پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت روشنی میں آیا ، جب طلوع آفتاب کے بعد بھی مکان اندر سے بند رہا اور پڑوسیوں کی طرف سے دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔اس کے فورا بعد پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے دھکا مار کر دروازہ کھول دیا اور بزرگ شخص کو لٹکا ہوا پایا جبکہ اس کی بیوی خون میں لت پت پڑی ملی۔پولیس نے کہا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ان کے بچے شہر میں الگ رہ رہے تھے۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا ہے۔


Share: