Wed, 04 Dec 2024 18:57:27SO Admin
گذشتہ دنوں کرناٹک حکومت نےہبلی میں توہین رسالت ﷺ کے تعلق سے ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے کا الزام جھیل رہے کئی نوجوانوں کے مقدموں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا ، اس فیصلے کو ریاستی حکومت نے ایسے ہی نہیں کیا بلکہ ہبلی کی انجمن کمیٹی کی جانب سے مسلسل کی جانے والی جدوجہد اس میں اہم رہی ہے ۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 17:51:17SO Admin
دسمبر کے آغاز کے ساتھ دہلی-این سی آر کے باشندوں کو فضائی آلودگی میں کمی سے خاصی راحت محسوس ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز مسلسل چوتھے دن راجدھانی کی ہوا کے معیار میں بہتری درج کی گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، صبح 7 بجے انڈیا گیٹ علاقے میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 169 ریکارڈ کیا گیا، جو درمیانے زمرے میں آتا ہے۔ اس دوران علاقے کا درجہ حرارت 13.05 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 17:31:18SO Admin
فرانس میں حکومت شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم مشیل بارنیئر کی حکومت کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں اور پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اگر یہ تحریک کامیاب ہو گئی تو بارنیئر کی کابینہ فرانس کی جدید تاریخ کی مختصر ترین مدت کی حکومت بن جائے گی۔ اس کے بعد صدر ایمانوئل میکروں کو نئے وزیر اعظم کا تقرر کرنا پڑے گا۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 17:20:48SO Admin
راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے گنگا دھار تھانہ کے تحت جیتا کھیڑی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں شوہر، بیوی اور ان کے دو بچوں کی جان چلی گئی، جن میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ناگو سنگھ (27)، اس کی بیوی سنتوش بائی (25)، بیٹا یوراج (6)، اور ایک سالہ لوکیندر کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نا
View more
Wed, 04 Dec 2024 16:53:32SO Admin
دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ پہاڑی خطوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ہماچل اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ دھند نے بھی زندگی کو متاثر کیا ہے، اور کئی مقامات پر پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:57:03SO Admin
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کے حق میں ہندوستان نے ووٹ دیا جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1967 سے قابض فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم سے انخلاء کرے۔ قرارداد میں مغربی ایشیا میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اپیل کو بھی دہرایا گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:53:33SO Admin
مہاراشٹر میں دیویندر فڈنویس کی قیادت میں نئی حکومت کا قیام 5 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جبکہ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نائب وزرائے اعلیٰ کے عہدے سنبھالیں گے۔ یہ تقریب ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد کی جائے گی، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کے 2500 اہلکاروں کے علاوہ ٹاسک فورس، مسلح پولیس فورس اور دیگر ایجنسیاں
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:10:13SO Admin
تمل نا ناڈو میں آئے ہوئے طوفان فینگل کی وجہ سے دکشن کنڑا ضلع میں زبردست بارش ہوئی جس سے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ حالانکہ کل دوپہر کے بعد سے بارش کی شدت کم ہوگئی ہے لیکن اس کا اثر متعدد علاقوں میں محسوس ہوا ۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 11:58:56SO Admin
جنوبی کوریا میں 3 دسمبر 2024 کو صدر یون سک یول نے ایمرجنسی مارشل لاء کا نفاذ کیا۔ صدر نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ پارلیمنٹ پر قابو پانے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور حکومت کی کارکردگی کو مفلوج کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں کیا گیا، جس سے ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کی عکاسی ہوتی ہے۔ صدر یون سک یول، جو 2022 میں اقتدار میں آئے، کو نیشنل اسمبلی میں اپوز
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy