Mon, 29 Apr 2019 21:22:48SO Admin
لوک سبھا انتخابات کے دوران جلسہ ئعام کی ریلی میں متنازعہ بیان دیئے جانے کی وجہ سے بیگو سرائے سے بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ کیخلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔ گری راج سنگھ نے پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں اسٹیج سے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر قبر کے لئے تین ہاتھ جگہ چاہئے تو اس ملک میں ’و ندے ماترم گانا ہوگا، اور بھارت ماتا کی جے‘ کہنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی طر
View more
Mon, 29 Apr 2019 21:05:48SO Admin
رؤیت ِ ہلال ایک خاص دینی مسئلہ ہے جس کا تعلق مسلمانوں کی اجتماعی عبادات سے ہے،لیکن گزشتہ کئی سالوں سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر رؤیت ِ ہلال کا معاملہ شدت اختیار کرلیتا ہے اور چاند کی اطلاع کے لیے کام کررہی متعدد کمیٹیوں اور مختلف اداروں کے رؤیت ِہلال کے حوالے سے متضاد بیانات عام مسلمانوں کے لیے باعث ِ تکلیف وانتشار بن رہے ہیں اور ان کمیٹیوں کی کارکردگی پر سوال کھڑے
View more
Mon, 29 Apr 2019 21:00:45SO Admin
الیکشن کمیشن نے پیر کو مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے اس بیان کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے سلطانپور کے مسلمانوں سے کہا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کا کام کریں تو مسلمانوں کو ان کو ووٹ دینا ہوگا۔کمیشن نے کہا کہ ذات اور فرقہ وارانہ جذبات کی بنیاد پر ووٹ مانگنے والے ان کے بیان نے ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کی ہے۔کمیشن نے کہاہے کہ یہ بیان رشوت دینے سے متعلق دفعات کی بھی خلاف ورزی کرتا ہ
View more
Mon, 29 Apr 2019 20:47:41SO Admin
اقلیتوں کی اہم سیاسی جماعت آل انڈیامائناریٹی فرنٹ نے اپنی پارٹی کی توسیع کرنے اورمہم کومہمیزلگانے کے لیے کوششیں تیزکردی ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں پارٹی نے ریاست پنجاب اورچنڈی گڑھ میں پارٹی صدرکی کمان مسٹروجے کمارکپورکوسونپی ہے۔تفصیلات کے مطابق آل انڈیامائناریٹی فرنٹ (اے آئی ایم ایف)نے ریاست پنجاب اورچنڈی گڑھ میں پارٹی کی قیادت کے لیے کل مسٹروجے کمارکپورکوریاست کے صدرکے عہدے پرمقررکیا
View more
Mon, 29 Apr 2019 20:00:50SO Admin
کانپور میں پیر کو ووٹنگ کے دوران ایک پولیس افسر کو دھمکانے کے الزام میں بی جے پی کے ایک رہنما اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ وجے وشواس پنت نے بتایا کہ گوالٹولی علاقائی پولیس افسر جناردن دوبے کی شکایت پر بی جے پی لیڈر سریش اوستھی اور اس کے چھ ساتھیوں کے خلاف دھمکانے اور سرکاری کام میں رخنہ اندازی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے
View more
Mon, 29 Apr 2019 19:55:10SO Admin
بہار کی بیگو سرائے پارلیمانی سیٹ ان دنوں بہار کی سب سے اہم سیٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ملک بھر کی میڈیا کی نظراس سیٹ پرجہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے گری راج سنگھ میدان میں ہیں وہیں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی) کی جانب سے کنہیا کمار سامنے ہیں۔مہاگٹھ بندھن امیدوار تنویر حسن بھی اپنی دعویداری پیش کر رہے ہیں۔سی پی آئی امیدوار کنہیا کمار نے کہا کہ بیگو سرائے کی عوام بیگو سرائے کی
View more
Mon, 29 Apr 2019 19:44:23SO Admin
بھارت میں نکسلزم کے خاتمے کے تمام دعووں کے بعد بھی آئے دن نکسلی حملوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں سیکورٹی کے تمام انتظاموں کے بعد بھی انتخابات کے دنوں میں نکسلی حملوں کے معاملے سامنے آ ہی جاتے ہیں۔نکسلیوں کے خلاف چل رہے آپریشن کی پول بھی ایسے ہی معاملے کھولتے ہیں۔مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ سیونی پارلیمانی سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے سابق ممبر اسمبلی کشور سمریتے کے قافلے پر بھی مبینہ
View more
Mon, 29 Apr 2019 19:32:23SO Admin
لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ گزر جانے کے بعد ایس پی-بی ایس پی اتحاد نے وارانسی کو لے کر ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔سماج وادی پارٹی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بدلتے ہوئے تیج بہادر یادو کو ٹکٹ دے دیا ہے۔تیج بہادر یادو بی ایس ایف اہلکار جسے فوجیوں کو دیے جانے والے کھانے کی کوالٹی سے منسلک ویڈیو جاری کرنے کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔اب شالکنی یادو کی جگہ پارٹی امیدوار ہوں گے اور بی جے
View more
Mon, 29 Apr 2019 02:07:49SO Admin
اتر پردیش کے قنوج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے خود کو ’انتہائی پسماندہ‘ بتائے جانے کے بعد اب بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کرکے الزام لگایا کہ وزیر اعظم صرف سیاسی فائدہ کے لئے خود کو بہت پسماندہ بتا رہے ہیں۔ بی ایس پی صدر کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مودی نے الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایک نیچ شخص ہیں۔ بی ایس پی چیف
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy