ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بے تر تیب گاڑیوں کو پارک کر نے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: پو لیس کمشنر کمل پنت

بے تر تیب گاڑیوں کو پارک کر نے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: پو لیس کمشنر کمل پنت

Mon, 27 Sep 2021 11:30:25  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو،27؍ستمبر(ایس او  نیوز)بنگلورو کے پو لیس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ سڑکوں پر بے تر تیب موٹر گاڑیوں کو ٹہرایا نہیں جا سکتا،اگر کسی نے قوانین کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے عوام کو تکلیف پہنچا تے ہوئے پارکنگ کی تو ایسی موٹر گاڑیوں کو ٹوئنگ کر تے ہو ئے جرمانہ وصول کیا جا ئے گا۔کورمنگلا پو لیس تھانہ میں منعقد”جنا سمپرک دیوس“ پروگرام میں شرکت کر تے ہو ئے پو لیس کمشنر نے عوام کے مسائل کو بغور سنا اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کے لئے متعلقہ پو لیس افسروں کو ہدایت دی۔ پو لیس کمشنر نے کہا کہ گاڑیوں کو بے تر تیب ٹھہراتے ہو ئے عوام کو چہل قدمی میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں،بلکہ عوام کو کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف محسوس نہ ہو اس طرح اپنی گاڑیوں کو پارک کریں۔انہوں نے کہا کہ رات 11بجے کے بعد زیادہ آواز والے ہارن اور سائلنسر والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی،اس کے لئے انہوں نے پو لیس افسران کو ہدایت دی۔اس موقع پر مقامی افراد نے سڑکوں کے کنارے بے تر تیبی کے ساتھ گاڑیوں کو پارک کرنے کی وجہ سے ہو رہی پریشانی کے علاوہ دیگر کئی مسائل کو پو لیس کمشنر کے سامنے پیش کیا۔ پروگرام میں کورمنگلا فرسٹ بلاک،5،8بلاک کے مکینوں نے شرکت کی، عوام نے شکایت کی کہ عوامی مقامات پر دو پہیہ والی گاڑیاں اور کاریں بے تر تیبی کے ساتھ پارک کر تے ہیں جس کی وجہ راہ گیروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ رات11بجے کے بعد نوجوان زیادہ آواز والی دو پہیہ والی گاڑیاں چلاتے ہیں جس سے مقامی افراد کو کافی تکلیف محسوس ہو نے لگی ہے۔مقامی افراد نے بتا یا کہ فرسٹ اسٹیج میں موجود پارک میں کھیلنے کے آنے والے بچوں کا آٹو رکشاء سوار اغوا کار اغوا کر نے کوشش کر تے ہیں اس پر سختی کے ساتھ اقدامات کر نے کی گزارش کی۔ اس پر پو لیس کمشنر نے کہا کہ اس مقام پر شام4بجے تا6بجے تک مقامی پو لیس تھانہ کے سب انسپکٹر کی زیر قیادت پو لیس گشت میں اضافہ کرنے کا یقین دلا یا اور موقع پر ہی پو لیس افسران کو اضافہ کی ہدایت دی۔ یہاں کے یونین بینک میں گھس کر ایک غنڈہ کے قتل کی واردات کو پو لیس کمشنر کے سامنے پیش کرتے ہوئے گزارش کی گئی کہ اس طرح کی واردات دوبارہ پیش نہ آئے اس کے لئے یہاں پر ایک پو لیس چوکی قائم کریں۔مقامی افراد نے بتایا کہ اس علاقہ میں غنڈہ سرگرمیاں کافی بڑھنے لگی ہیں اس لئے اگر فوری طو ر پر پو لیس چوکی قائم کی گئی تو غنڈہ سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔چند افراد نے شکایت کی کہ عوامی مقامات پر 5سے10منٹ تک اپنی گاڑی پارک کر کے دفاتر پہنچ کر واپس لوٹنے تک ٹوئنگ گاڑیاں ان کی گاڑیوں کو لے جا رہے ہیں،جس سے کافی مسئلہ پیدا ہو نے لگا ہے،اس پر پو لیس کمشنر نے یقین دلایا کہ ٹوئنگ گاڑیوں کے افراد سے کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔اس پروگرام کے دوران پو لیس کمشنر نے مقامی افراد کے مسائل کو سن کر انہیں فوری طور پر حل کیا اور دیگر مسائل کو حل کر نے کیلئے متعلقہ پو لیس افسروں کو ہدایت دی۔


Share: