ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جعلی فیس بک اکاونٹ سے فحش تصاویر پوسٹ کرنے والاشخص پولیس کی گرفت میں

جعلی فیس بک اکاونٹ سے فحش تصاویر پوسٹ کرنے والاشخص پولیس کی گرفت میں

Tue, 12 Sep 2017 19:18:28  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو12؍ستمبر (ایس او نیوز)کسی اور کے نام اور فوٹو کے ساتھ جعلی فیس بک اکاونٹ کھولنے اور اس پر غلط قسم کے پیغامات اور فحش تصاویر پوسٹ کرنے کے لئے منگلورو پولیس نے چھتیس گڑھ سے ایک شخص کوگرفتار کیا ہے۔
کنکن ناڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے شکایت درج کروائی تھی کہ اس کا نام اور فوٹو استعمال کرتے ہوئے کسی نے فیس بک پر اکاونٹ کھولا ہے اور اس پر غلط قسم کے پیغامات کے ساتھ ننگی تصاویر بھی پوسٹ کی جارہی ہیں ۔ اس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے پیچھے توران نامی نوجوان ہوسکتاہے۔ پولیس انسپکٹرروی نائک نے تحقیقات کے بعدپتہ لگالیا کہ اس طرح جعلی فیس بک اکاونٹ چلانے والا نوجوان توران لال راوت(۲۳سال) ہے جو اس وقت چھتیس گڑھ کے ایّاڑی میں مقیم ہے ۔پھر پولیس ٹیم چھتیس گڑھ پہنچ گئی اورتوران لال کو گرفتارکرکے منگلورولانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: