شاطرانہ طریقے سے ریزرویشن ختم کررہی ہے مرکزی حکومت،اینٹ سے اینٹ بجادیں گے
راجدسپریمونے کہا،کہاں ہے سینے ٹھوکنے والا اوبی سی وزیر اعظم؟،آرایس ایس کاظلم برداشت نہیں ہوگا
نئی دہلی7جون(آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی)کے سربراہ لالوپرساد یادونے اوبی سی کوٹے کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانے پرلیاہے۔لالونے ٹویٹ کر کہا کہ یہ شاطرانہ طریقے سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔کہاں ہے سینے ٹھوکنے والا او بی سی وزیر اعظم؟ ۔لالو نے ٹویٹ کیا کہ آرایس ایس کے اشارے پر اسمرتی ایرانی نے مرکزی یونیورسٹیوں سے او بی سی کوٹے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر عہدوں پر ریزرویشن ختم کر دیا ہے۔لالو نے کہا کہ بی جے پی برہمن تنظیم آرایس ایس کابچہ ہے۔پسماندہ دلت مخالف بی جے پی کو غریب اور پسماندہ طبقات کا حق نہیں کھانے دیں گے۔یہ لوگ کسی مغالطہ میں نہ رہیں۔اتنا ہی نہیں لالو نے ٹویٹ کیا کہ ملک کا 60فیصد سے زیادہ او بی سی کلاس بی جے پی اورآرایس ایس کا ظلم نہیں سہے گا۔ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہاں ہے سینے ٹھوکنے والا او بی سی وزیر اعظم؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاطرانہ طریقے سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ہمارا حق چھین کرکسے دینا چاہتے ہیں؟۔ گجرات ؍راجستھان میں انہوں نے کیا کیا کون نہیں جانتا؟۔