ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سیمانچل کے سیلاب متاثرین کے لئے اہل خیرحضرات آگے آئیں:مولانااسرارالحق قاسمی کی اپیل

سیمانچل کے سیلاب متاثرین کے لئے اہل خیرحضرات آگے آئیں:مولانااسرارالحق قاسمی کی اپیل

Fri, 18 Aug 2017 22:05:37  SO Admin   S.O. News Service

کشن گنج،18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی بہارکی تاریخ میں بھیانک ترین سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کو بے حال کردیاہے اورلاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے  ہیں، حکومت کی طرف سے بھی خاطر خواہ راحت رسانی نہیں ہوپارہی ہے۔کشن گنج،ارریہ،پورنیہ،کٹیہاراور سیمانچل کے بیشتر علاقوں میں زبردست سیلاب اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے نہایت دردناک صورتحال ہے۔لوگ ایک ایک دانے کو محتاج ہوگئے ہیں، جوں جوں پانی کم ہورہاہے لاشیں سامنے آرہی ہیں،ایسے خوفناک مناظرہیں کہ دیکھ کرہردردمنددل تڑپ اٹھے،اب تک سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدادتقریباً100ہوچکی ہے، لوگوں میں بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔آل انڈیاتعلیمی وملی فاؤنڈیشن کشن گنج کے سکریٹری مولانامسعوداختر قاسمی، مولاناسعود عالم ندوی، مولاناعمر فاروق مظاہری اور مولانامحمودعالم ندوی کی ٹیم کشن گنج کے ایم پی و صدر فاؤنڈیشن حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی کی قیادت میں مسلسل متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہی ہے اور لوگوں تک راحت رسانی کا انتظام کررہی ہے،اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سیمانچل کے اضلاع میں چلنے والے 90سے زائد مکاتب کے اساتذہئ کرام بھی سیلاب متاثرین کی امداد اورراحت و بچاؤکے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ اس اندوہ ناک موقع پرحضرت مولانااسرارالحق قاسمی نے ملک کے ہر گوشے کے اہل خیر حضرات اپیل سے کی ہے کہ بلاتفریق مذہب و ملت ان تباہ حال لوگوں کی امداد کے لئے آگے آئیں،اس وقت ان مصیبت زدہ افراد کو زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پورے سیمانچل خاص طورپرکشن گنج، پورنیہ، ارریا و کٹیہار میں لاکھوں کی تعداد میں بوڑھے،خواتین اور بچے بے گھر ہوچکے ہیں اور دانہ دانہ ترس رہے ہیں،پوری کی پوری آبادی کھنڈرمیں تبدیل ہوچکی ہے،ان لوگوں کو فوری طورپر تعاون اور امداد کی شدید ضرورت ہے۔چیک یاڈرافٹ پرAll India Talimi Wa Milli Foundation تحریر کرکے اس پتا”پوسٹ بکس:9724،ذاکر نگر،اوکھلا،نئی دہلی۔25“پرارسال فرمائیں۔مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر9818893994پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
 


Share: