ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مدینہ ویلفیر سو سائٹی کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام؛ 50 سے زائد طلبہ و طالبات کو دیئے گئے انعامات

مدینہ ویلفیر سو سائٹی کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام؛ 50 سے زائد طلبہ و طالبات کو دیئے گئے انعامات

Sat, 19 Aug 2017 20:02:30  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل:19/اگست (ایس اؤنیوز)بھٹکل مدینہ کالونی میں مدینہ ویلفیر سو سائٹی کے زیر اہتمام  علاقے کے  طلبہ و طالبات کے لئے  تعلیمی ایوارڈ  اور سوسائٹی کے سالانہ جلسہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں50 سے زائد  طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اجلاس میں  مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی نئی انتظامیہ کے لئے انتخابات بھی ہوئے ۔ تعلیمی ایوارڈ پروگرام سے صدارتی  خطاب کرتے ہوئے انجمن کے ڈگری کالج کے سابق پرنسپال  پروفیسرزرزری نے سول سروسس  میں طلبہ کو آگے بڑھنے کی  تلقین کی ۔

پروگرام میں  طلبہ کو ان  کی بہتر کار کردگی پر مبارکباد دی گئی ۔ اس موقع پر علاقے کے کئی ذمہ دار علماء  و عمائدین موجود تھے.


Share: