نئی دہلی ،12اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ڈیر ڈیولس اور پونے سپرجائٹس کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل مقابلے میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی بنا ہے۔ اس میچ میں پونے کے تمام بلے باز کیچ آؤٹ ہوئے۔ آئی پی ایل میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی کیچ ہوئے ہوں اگرچہ ٹی 20 میں یہ 10 واں موقع تھا جب ایسا ہوا۔ اس میچ میں سنجو سیمسن کی سنچری سے دہلی نے شاندار جیت درج کی۔ اس میچ میں بہت سے دوسرے ریکارڈ بھی بنے۔سنجو آئی پی ایل میں سنچری جڑنے والے دوسرے سب نوجوان کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے پہلے یہ کارنامہ منیش پانڈے کر چکے ہیں۔ منیش پانڈے نے 2010 میں سنچری لگائی تھی، تب وہ صرف 19 سال کے تھے۔ وہیں شمشون ابھی 22 سال کے ہیں، ابھی تک آئی پی ایل میں کل 43 سنچریاں لگی ہیں، جن میں سے 17 سنچری ہندوستانی بلے بازوں نے بنائی ہیں۔دہلی ڈیر ڈیولس کی جانب سے آئی پی ایل میں یہ ساتویں سنچری تھی۔ رائل چیلنجر بنگلور کی جانب سے سب سے زیادہ 12 سنچری بنی ہیں۔ دہلی ڈیر ڈیولس نے 69 میچوں کے بعد 200 رنز کے اعداد و شمار کو چھو لیا، اس سے پہلے انہوں نے 2012 میں ممبئی کے خلاف 207 رن بنائے تھے۔ دہلی کے بلے باز کرس مورس نے میچ میں 422.22 کے اسٹرائک ریٹ سے رنز بنائے، یہ آئی پی ایل کا سب سے تیز اسٹرائک ریٹ رہا۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ ایل بی مورکل کے نام تھا، انہوں نے 400 کے اسٹرائک ریٹ سے رنز بنائے تھے، یہ اعداد و شمار کسی بھی اننگز میں 25 سے زیادہ رن بنانے کے معاملے کا ہے۔