ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آر ٹی آئی کے تحت معلومات مہیا نہیں کرنے کو لے کر اتر پردیش کے تین افسران پر جرمانہ

آر ٹی آئی کے تحت معلومات مہیا نہیں کرنے کو لے کر اتر پردیش کے تین افسران پر جرمانہ

Thu, 01 Dec 2016 21:05:00  SO Admin   S.O. News Service

مظفرنگر، یکم ڈسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)
ریاستی انفارمیشن کمشنر نے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت معلومات مہیا نہیں کرنے کو لے کر سہارنپور میں دو سینئر حکام اور شاملی ضلع میں ایک اور افسر پر 25-25ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اتر پردیش انفارمیشن کمشنر حافظ عثمان نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک چیف میڈیکل افسر اور سہارنپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ(دیہی)اور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بھرت پانڈے(شاملی)پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ کمیشن کے سامنے اب تک پیش نہیں ہوئے ہیں۔عثمان نے بتایا کہ آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت معلومات کا انکشاف کرنے کے سلسلے میں 62مقدمات میں سے 33کو ضلع میں اب تک سلجھا لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آر ٹی آئی کے تحت معاملات کی مظفرنگر، شاملی، سہارنپور اور امروہہ اضلاع میں سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو لکھنؤ نہیں جانا پڑے۔


Share: