ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آرایس ایس کو ہندوؤں کی تنظیم نہیں مان سکتے،سنگھ کی بنیادفاشزم ہے مودی اورامیت شاہ سے خودبی جے پی پریشان: دگ وجے سنگھ

آرایس ایس کو ہندوؤں کی تنظیم نہیں مان سکتے،سنگھ کی بنیادفاشزم ہے مودی اورامیت شاہ سے خودبی جے پی پریشان: دگ وجے سنگھ

Thu, 09 Jan 2020 11:23:06  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال،9/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج بھوپال میں سیوادل کے تربیتی کیمپ کانفرنس میں شامل ہوکرلمبا وقت گزارا- دگ وجے نے لائن میں لگ کر کھانا کھایا اور جی بھر کر آر ایس ایس پربھڑاس نکالی - انہوں نے کہا کہ آج کی ساری جنگ نظریہ پرمبنی ہے-اب ملک کو توڑنے کی سازش رچی جارہی ہے-دگ وجے سنگھ نے الزام لگایاہے کہ آزادی کے بعدسے ہی آر ایس ایس آئین کامخالف رہاہے-نریندر مودی سختی سے ملک چلاناچاہتے ہیں جو اب ممکن نہیں ہے-دنیاکے سارے ممالک میں اقلیتوں کے تحفظ کا اصول ہے- انہوں نے کہاہے کہ ساورکر کی کتاب کے چرچے کی وجہ سیوادل کی بحث دنیا میں ہونے لگی ہے، یہ کتاب کئی سال پرانی ہے، تو کیا یہ سو رہے تھے-ساورکر جب کالاپانی گئے تب ہم نے ان کا احترام کیا، مگر جب وہ انگریزوں سے معافی مانگ کر باہر نکلے تو ہم ان کے مخالف بن گئے-کانگریس کے لیڈرنے کہاہے کہ آر ایس ایس کو ہندوؤں کی تنظیم نہیں مان سکتے- اس کے مرکز میں فاشزم کااثرہے-آر ایس ایس کی ذہنیت توڑنے والی ہے جبکہ کانگریس کا نظریہ جوڑنے کاہے- انہوں نے کہاہے کہ آج تنظیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے-آج کمی یہی ہے کہ کانگریس پارٹی تنظیمی سیاست میں کمزور پڑ گئی ہے اورانتخابات کی سیاست میں زیادہ پڑ گئی ہے- دگ وجے سنگھ نے کہاہے کہ تمام مذاہب کی اصل انسانیت ہے اور یہی انسانیت ملک کوجوڑے رکھے گی-دگ وجے نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ دو جسم ایک روح ہیں -جتنا متاثرآج ان سے ملک ہے اتنے ہی متاثر بی جے پی کے لوگ ہیں -15سال میں جن کی روح میں سنگھ کی روح داخل ہو گئی ہے، ان کی شناخت کرناہوگا-ملک میں بدامنی آ جائے تو ترقی کیسے کریں گے- انہوں نے کہا کہ سی اے اے آج کی ضرورت ہی نہیں ہے-ان کے پاس کوئی ایجنڈا ہی نہیں ہے-ہر چیزکوہندو مسلمان کے پیمانے پر تولتے ہیں -کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ ہندو مسلمان کوبانٹ کر راج کرنے کی سوچتے ہیں جو ہمیں ناقابل برداشت ہے-


Share: