نئی دہلی،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز ((SIAMنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں 15سالہ پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد ہونی چاہئے،جس آلودگی کی سطح میں کمی لائی جاسکے۔سیام نے حکومت کو بتایا ہے کہ وہ ایک ایسا قانون لے کرآئے جو ملک بھر میں ایسی پرانی گاڑیوں پرپابندی لگانے میں معاون ہو۔سیام کے صدر ونود کے دساری نے کہا کہ آٹوموبائل صنعت آلودگی کو کم کرنے کے لئے بہت کچھ کر رہی ہے،ہم ہندوستان کے مرحلے 6اخراج معیار کی طرف بڑھ رہے ہیں،آلودگی کو کم کرنے کی کوششوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15سال پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے۔
سیام کی سالانہ کانفرنس میں دساری نے کہا کہ اس نے حکومت سے ایک ایسا آٹوموٹو بورڈ بنانے اور ڈیزائین کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کیلئے کہاہے جومیک ان انڈیا پروگرام میں معاون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری کی پالیسیوں میں حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے صنعت فی الحال کئی پیجیدگیوں کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرترقی پذیر ملک میں ایک مضبوط آٹوموبائل صنعت ہے اور ہندوستان کوبھی اس کے بارے میں سوچنا چاہئے۔