احمد آباد:8 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ایک مقامی عدالت نے پیر کو احمد آباد ضلع کوآپریٹو بینک اور اس چیئرمین کی طرف سے دائر فوجداری ہتک معاملہ میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے ترجمان رندیپ سرج والا کو سمن جاری کیا گیا ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ اس بینک میں ڈائریکٹر ہیں ۔کانگریسی لیڈروں نے الزام لگایا تھا کہ بینک 2016 میں نوٹ بندی کے پانچ دن کے اندر 750 کروڑ روپے چلن سے باہر کئے گئے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے اسکینڈل میں ملوث ہے۔ اس کے بعد دونوں شکایت کنندہ نے گزشتہ ہفتے عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے دونوں رہنماؤں کے خلاف پہلی نظر میں ثبوت ملنے کے بعد سمن جاری کئے اور ان سے 27 مئی کو عدالت میں موجود رہنے کو کہا ہے ۔