ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب

Sun, 16 Jul 2017 21:09:03  SO Admin   S.O. News Service

بیت المقدس 16جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کی نگرانی کے واسطے اتوار کی صبح کیمروں اور دھاتوں کا انکشاف کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔نمائندے کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے دھات کا انکشاف کرنے والے آلات مسجد اقصی کے متعدد دروازوں پر نصب کیے جا رہے ہیں جن میں باب اسباط اور باب مجلس شامل ہیں۔نمائندے کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس دروازوں کے نزدیک کیمروں کو نصب کرے گی تا کہ مسجد اقصی کے صحنوں ہونے والے واقعات پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ اقدام جمعے کے روز مسجد کے حرم کے اندر تین فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے چند ماہ قبل ان اقدامات کو کرنے کی کوشش کی تھی تاہم فلسطینی اور اردنی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسرائیلی حکام پیچھے ہٹ گئے تھے۔
 


Share: