ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اسرو سنگل مشن میں 22 مصنوعی سیارہ لانچ کرے گا

اسرو سنگل مشن میں 22 مصنوعی سیارہ لانچ کرے گا

Tue, 31 May 2016 20:57:52  SO Admin   SO NEWS/ABDUL HALEEM MANSOOR

 

بنگلور، 29 مئی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) دوبارہ استعمال ہونے والی لانچنگ گاڑی کے کامیاب ٹیسٹ کے بعد اب اگلے مہینہ صرف ایک لانچ گاڑی کا استعمال کر کے 22 مصنوعی سیارہ کو ایک ساتھ لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔اسرو کے صدر اے ایس کرن کمار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرو کارٹوسیٹ سیریز میں بھی ایک مصنوعی سیارہ بھیجے گا۔ یہ لانچنگ اگلے ماہ کے آخر میں طے کی گئی ہے ۔ صرف تین سیٹلائٹ ہندوستانی ہیں جبکہ باقی تجارتی جہاز ہیں۔اس سے قبل وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) کے ڈائریکٹر کے شیون نے اشارہ دیا تھا کہ لانچنگ کے لیے اسرو کے پی ایس ایل وی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے سے امریکہ، کناڈا، انڈونیشیا اور جرمنی کے مصنوعی سیارہ کو بھی لانچ کیا جائے گا۔ خلائی ایجنسی نے اس سے پہلے سال 2008 میں ایک مہم کے تحت دس مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے تھے ۔مسٹر کمار نے کہا کہ "اس لانچنگ کے فورا بعد ہمارے پاس ایک اسکیٹرومیٹر ہے جسے لانچ کیا جائے گا جس کے بعد سیٹلائٹ انسیٹ تین ڈی آر جیوسٹیشنری سیٹلائٹ کے ذریعے ورٹیکل درجہ حرارت اور نمی کا پروفائل دستیاب کرائے گا۔"اسرو نے دوبارہ استعمال ہو سکنے والے راکٹ سازی کی جانب قدم بڑھایا ہے جس سے لانچنگ کی لاگت میں کمی آئے گی۔ اسرو نے پیر کو آندھرا پردیش کے سری ہر کوٹا سے 'دیسی' ٹیکنالوجی والے جہاز کا کامیاب لانچ کیا تھا۔


Share: