ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسپتا ل میں لاپرواہی کی انتہا، ایک مریض کی سٹی اسکین رپورٹ پر دوسرے مریض کا علاج

اسپتا ل میں لاپرواہی کی انتہا، ایک مریض کی سٹی اسکین رپورٹ پر دوسرے مریض کا علاج

Tue, 21 Mar 2017 12:19:01  SO Admin   S.O. News Service

میدینی پور ، 20؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ریاست کے غیر سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اسپتالوں میں بھی لاپرواہی کے معاملے میں مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔تازہ معاملہ میدنی پور میڈیکل کالج اسپتال کا ہے جہاں ایک مریض کے سٹی اسکین کی رپورٹ کی بنیاد پر دوسرے مریض کا علاج کئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق، گذشتہ 17؍مارچ کو رتن مودک نامی ایک مریض پٹھوں کا مسئلہ لے کر اسپتا ل میں علاج کے لیے آیا تھا۔ڈاکٹروں نے اس کا سٹی اسکین کروایا اور ضروری علاج کے بعد اسے اسپتا ل سے چھٹی دے دی،گھر جانے کے بعد اس کی بیماری اور بڑھ گئی اور اگلے دن اسے دوبارہ اسپتا ل لایا گیا۔ڈاکٹروں نے اسے اسپتا ل میں بھرتی کر لیا، اس کے بعد سٹی اسکین رپورٹ کی بنیاد پر اس کا علاج کیا گیا اور پھر چھٹی دے دی گئی، گھر پہنچنے کے بعد رشتہ داروں نے جب سٹی اسکین کی رپورٹ کھول کر دیکھی ، تو اس پر کسی رتن دولوئی نامی مریض کا نام تھا۔یہ دیکھ کر اہل خانہ حیران رہ گئے کہ کسی اور مریض کے سٹی اسکین رپورٹ کی بنیاد پر رتن مودک کا علاج کردیا گیا۔اس معاملے میں پیر کو مریض کے اہل خانہ نے اسپتا ل کے سپرنٹنڈنٹ تمال کانتی پانجا کے سامنے شکایت درج کرائی، سپرنٹنڈنٹ نے شکایت ملنے کی بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس معاملے کی جانچ کریں گے۔


Share: