ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اقتصادی بدانتظامی کے لئے صرف وزیر اعظم ذمہ دار:سی پی ایم کا الزام

اقتصادی بدانتظامی کے لئے صرف وزیر اعظم ذمہ دار:سی پی ایم کا الزام

Thu, 08 Dec 2016 22:56:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8 /دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم نے نوٹ بندی کی وجہ سے معیشت میں بدانتظامی کے لئے صرف وزیر اعظم کو ذمہ دار مانا اور کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر مسلسل ان کے پالیسی ساز بیان دینے کے خلاف اور ایوان میں بحث سے بھاگنے کے لئے نئے سرے سے توہین نوٹس دیا ہے۔مودی کے آٹھ نومبر کی نوٹ بندی اعلان کا ذکر کرتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ ہماری معیشت میں پوری رکاوٹ ڈالنے کے لئے صرف وزیر اعظم ذمہ دار ہیں کیونکہ یہ ان کا اعلان تھا اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا، مرکزی کابینہ کا نہیں،انہیں ایوان کے لئے ذمہ دار بننا چاہئے،پارلیمنٹ سے وہ بھاگ کیوں رہے ہیں۔یہ ذکر کرتے ہوئے کہ جب پی ایم او پر سوالات کا جواب درج تھا، مودی آج راجیہ سبھا میں موجود نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں آنے سے بچ رہے ہیں لیکن عوامی تقاریر میں پارلیمنٹ کے باہر پالیسی ساز بیان دے رہے ہیں،وہ مسلسل پارلیمانی طور طریقوں اور عمل کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج بھی، واضح خلاف ورزی ہوئی جب کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے لین دین پر سروس ٹیکس معافی کے بارے میں (اعلان)پارلیمنٹ کے باہر تجویزنہیں لائی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے،یہیں تعطل ہے،یہ مکمل طور پر پارلیمنٹ کے طور طریقوں اور دفعات کے خلاف ہے،میں نے آج پھر اپنے نوٹس کو پیش کیا ہے اور راجیہ سبھا چیئرمین حامد انصاری سے اس پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔


Share: