ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / الزامات میں گھرے ایکناتھ کھڑسے کا داؤ

الزامات میں گھرے ایکناتھ کھڑسے کا داؤ

Thu, 02 Jun 2016 12:02:21  SO Admin   S.O. News Service

حمایت میں آئے 17کونسلر نے دی اجتماعی استعفی کی دھمکی

ممبئی، یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے آمدنی وزیر ایکناتھ کھڑسے کو پارٹی سے حمایت نہ ملنے سے ناراض جلگاؤں نگر سے بی جے پی کے17کونسلرنے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے۔جلگاؤں نگر کے اپوزیشن لیڈر وامن دادا کھڑسے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جلگاؤں نگرکے 17کونسلر استعفی دینے کی تیاری میں ہیں،تمام 17کونسلر نے بی جے پی ریاستی صدرراؤصاحب دانوے پاٹل کے پاس اجتماعی استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔ملی معلومات کے مطابق جلگاؤں نگرسے17کونسلر ایکناتھ کھڑسے کوپارٹی سے تعاون نہ ملنے پر ناراض ہیں۔اس سلسلے میں وہ جمعرات کو مہاراشٹر بی جے پی کے صدرسے ممبئی میں ملاقات کریں گے۔غور طلب ہے کہ کھڑسے پر الزامات لگے ہیں کہ ان کے گھر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا فون آیا تھا۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی ان پرایم آئی ڈی سی کی زمین فروخت کرنے پرگھوٹالے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔اپوزیشن پارٹی کھڑسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Share: