نئی دہلی،یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدر امت شاہ کی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کی امید لگائے پارٹی لیڈران کو اور انتظار کرنا پڑے گا۔شاہ نے اپنی ٹیم میں ردوبدل کی کاروائی الہ آباد میں ہونے جا رہی بی جے پی قومی عاملہ کی میٹنگ تک ٹال دی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق12اور13جون کو ہونے جا رہی عاملہ کی میٹنگ میں موجودہ ارکان کو ہی مدعوکیاجا رہا ہے۔انہیں دعوتی خطوط بھی بھیج دئے گئے ہیں۔عام پارٹی کے نئے صدر کے انتخابات کے بعد قومی مجلس عاملہ اور عہدیداروں کی تشکیل نوہوتی ہے۔امت شاہ اس سال24جنوری کو تین سال کے لئے بی جے پی صدر منتخب ہوئے تھے۔اس کے بعد 19اور 20مارچ کو دہلی میں قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔اگرچہ خود امت شاہ مرکزی کابینہ میں ردوبدل کی طرف اشارہ کر چکے ہیں۔27مئی کو مودی حکومت کے دوسال پورے ہونے کے موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں شاہ نے کہا تھا کہ تبدیلی ہوگی مگر تاریخ مقرر نہیں ہے۔ماناجارہاہے کہ مودی کی کا بینہ کی توسیع کے ساتھ ہی شاہ کی ٹیم میں بھی تبدیلی ہو گی،کچھ لیڈر تنظیم سے حکومت میں توکچھ حکومت سے تنظیم میں آ سکتے ہیں لیکن اس عمل میں ہو رہی تاخیر کئی سوال کھڑے کر رہی ہے۔خاص طور سے ایگزیکٹیو کی تشکیل نونہ ہوناتنازعات کو جنم دے سکتا ہے،کچھ پرانے لیڈر اسے پارٹی میں ایک نئی روایت کا آغاز مان رہے ہیں جو ان کے حساب سے ٹھیک نہیں ہے۔