ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امراوتی میں قحط سالی ،وزیر اعلیٰ کے آنے سے پہلے ہزاروں لیٹر پانی بہایا گیا

امراوتی میں قحط سالی ،وزیر اعلیٰ کے آنے سے پہلے ہزاروں لیٹر پانی بہایا گیا

Sun, 29 May 2016 20:45:13  SO Admin   SO news /INS India

 

امراوتی29مئی(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس خشک زدہ امراوتی کے دورے پرتھے لیکن ایک رات پہلے ان کے استقبال میں شہر کے راستے کو صاف کرنے کے لئے ہزاروں لیٹر پانی بہا دیا گیا۔تقریباََ ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک کے دونوں جانب کی دھول صاف کرنے کیلئے ٹینکر سے پانی گرایا گیا۔یہ ہزاروں لیٹر پانی اس بہایا گیا تاکہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے دورے کے وقت سڑک پر جمی دھول صاف کی جا سکے۔امراوتی میں ارون چوک سے پچوٹی چوک کے درمیان سڑک کو دونوں طرف سے دھو کرصاف کیاگیا۔سڑک کی لمبائی تقریباََڈیڑھ کلومیٹر ہے اور اسے صاف کرنے میں ہزاروں لیٹر پانی بربادکیا گیا۔پانی کی بربادی کا یہ معاملہ سامنے آنے پرمقامی انتظامیہ سے لے کر پروگرام کے منتظمین تک سب نے اس میں اپنے کردار سے انکارکیاہے۔وزیراعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزراء کے دورے کے لئے ہزاروں لیٹر پانی کا ضائع ہونا،مہاراشٹر کے لئے نئی بات نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی ایکناتھ کھڑسے کے دورے کے لئے ہیلی پیڈ بنانے کے لئے بھی ہزاروں لیٹر پانی برباد کیا گیا تھا۔امراوتی معاملے میں تحقیقات بھلے ہی بٹھا دی گئی ہوں لیکن اس جانچ سے بربادہوچکاقیمتی پانی واپس لایا نہیں جا سکتا۔

Share: