ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی امدادی ادارے کے سربراہ سوڈان کے دورے پر

امریکی امدادی ادارے کے سربراہ سوڈان کے دورے پر

Mon, 28 Aug 2017 18:06:21  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کے بین الاقوامی امداد کے ادارے یُو ایس ایڈ((USAIDکے نئے سربراہ مارک گرین نے افریقی ملک سوڈان کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ سوڈان کو امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔ مارک گرین کو تقریباً دو ہفتے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادارے کا سربراہ مقرر کیا تھا اور یہ اُن کا پہلا بین الاقوامی دورہ ہے۔ سوڈان میں وہ قحط زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ سوڈان کے بعد وہ ایتھوپیا بھی جائیں گے۔ مارک گرین کا دورہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ امریکا کی جانب سے بین الاقوامی امداد میں تیس فیصد کٹوتی کا عندیہ دے چکی ہے۔ وہ خرطوم میں پابندیوں کے بعد کی صورت حال اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری پیدا کرنے کا بھی جائزہ لیں گے۔


Share: