ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اٹھاولے نے اعلی ذات کے غریبوں کے لیے 25فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا 

اٹھاولے نے اعلی ذات کے غریبوں کے لیے 25فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا 

Tue, 20 Sep 2016 19:20:41  SO Admin   S.O. News Service

بھونیشور، 20؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اعلی ذات کے غریبوں کو 25فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت لیڈر اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے آج کہا کہ اس اضافی ریزرویشن کے لیے 50فیصد کی موجودہ حد کو بڑھا یا جا سکتا ہے، اور اس کے لیے آئین میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ جنرل زمرے کے لیے موجود ہ 50فیصد میں سے، میں اعلی ذات کے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو 25فیصد ریزرویشن دینے کے حق میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ گوجر ، پٹیل، راجپوت، مراٹھا، جاٹ اور برہمنوں سمیت مختلف اعلی ذات کے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو ریزرویشن دینے کے لیے موجودہ 50فیصد کی حد کو بڑھا کر 75فیصد کر دینا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کے موجودہ کوٹہ سے زیادہ ریزرویشن دینے کے لیے آئین میں ترمیم کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی قانونی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ تمل ناڈو پہلے ہی 69فیصد ریزرویشن دیتا ہے ، اٹھاولے نے کہا کہ اعلی ذات کے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو اس مجوزہ 25فیصد کوٹے میں شامل کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اضافی کوٹے سے ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کو ملنے والے تحفظات پر اثر نہیں پڑے گا۔بین الذات شادیوں کی پرزور وکالت کرتے ہوئے اٹھاولے نے کہا کہ اسے بڑے پیمانے پر فروغ دینا چاہیے اور ریاستوں کو ایسا کرنے والوں کو پرکشش معاوضہ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے نہ صرف دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف ظلم وستم کے واقعات میں کمی آئے گی ، بلکہ وقت کے ساتھ نسل پرستی بھی کم ہوگی ۔


Share: