جموں، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وکلاء نے اڑ ی دہشت گرد انہ حملے میں فوج کے 18فوجیوں کے شہید ہونے کے خلاف آج ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے پاکستان کی مخالفت میں نعرے بازی کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی اور کشمیر میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔جموں بار ایسوسی ایشن کے صدر ابھینو شرما نے کہاکہ ہم اڑ ی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کو سبق سکھایا جانا چاہیے ، وہ جموں کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔