تہران16جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران کی ایک عدالت نے ایک امریکی شہری کو ملکی معاملات میں مداخلت اور معلومات جمع کرنے کے جرم میں دس برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی نے اتوار کے روز صحافیوں کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ اس شہری نے غیرقانونی طور پر ریاستی امور میں دخل اندازی کی کوشش کی۔ اس شخص کا نام یا دیگر کوئی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ یہ شخص دوہری شہریت کا حامل ہے، جس میں سے ایک امریکی ہے جب کہ ایک کسی دوسرے ملک کی۔ عدالتی ترجمان کے مطابق ملزم کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔