ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایوان بالا کے وقارکوبرقراررکھوں گا،صدرجمہوریہ کے ہاتھوں کومضبوط بناؤں گا۔نومنتخب نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈوکااظہارِعزم

ایوان بالا کے وقارکوبرقراررکھوں گا،صدرجمہوریہ کے ہاتھوں کومضبوط بناؤں گا۔نومنتخب نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈوکااظہارِعزم

Sun, 06 Aug 2017 10:50:03  SO Admin   S.O. News Service

مودی اورامت شاہ نے گھرپہونچ کرمبارکباددی

نئی دہلی5اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے نئے نائب صدر منتخب ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر کے عہدہ کا استعمال صدر کے ہاتھ کو مضبوط بنانے کے لیے کریں گے۔اسی دوران وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی کے صدرامت شاہ نے ان کے گھرجاکر مبارکباددی۔ْ . وینکیانائیڈونے یہ بھی کہا کہ وہ ایوان بالا(راجیہ سبھا)کے وقارکو برقرار رکھیں گے۔وینکیانائیڈونے کہاکہ کسان پس منظر سے آنے کے پیش نظر میں نے اس کا تصور بھی نہیں کیاتھاکہ میں یہاں(نائب صدرکے عہدے)تک پہنچ سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں کامیاب ہوں۔میں وزیر اعظم نریندر مودی اورتمام پارٹی رہنماؤں کا حمایت دینے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب صدر منتخب ہونے پر وینکیا نائیڈو کو مبارک باد دی۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وینکیا نائیڈو نائب صدر کے طور پر پوری لگن اور محنت سے قوم کی خدمت کریں گے اور ملک کی تعمیر کے مقصدکے لیے وقف رہیں گے۔


Share: