برلن6دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)وفاقی جرمن آئینی عدالت نے آج اپنے ایک فیصلے میں کہاہے کہ بجلی چلانے والے ادارے ای اَون، آر ڈبلیو ای اور واٹن فال جرمنی میں ایٹمی توانائی سے قبل از وقت دستبردار ہونے کے حکومتی فیصلے کے بعد زرِ تلافی کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ججوں نے فیصلہ دیا کہ 2011ء میں جاپان میں فُوکوشیماکی جوہری تباہی کے بعدایٹمی توانائی سے جلدازجلددستبرداری کے حکومتی فیصلے کے بعد توانائی کے شعبے سے وابستہ ان اداروں کو مناسب زرِ تلافی اداکی جانی چاہیے۔ ایک اندازے کے مطابق ان اداروں کو زرِ تلافی کے طور پر تقریباً اُنیس ارب یورو ادا کیے جا سکتے ہیں۔