ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بھٹکل تعلقہ پنچایت کی طرف مانسون سے پہلے کسانوں کو مدد پہنچانے کی تجویز

بھٹکل تعلقہ پنچایت کی طرف مانسون سے پہلے کسانوں کو مدد پہنچانے کی تجویز

Wed, 01 Jun 2016 19:18:58  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل یکم جون (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ پنچایت کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سہولتیں مانسون شروع ہونے سے پہلے ہی کسانوں تک پہنچائی جائیں۔ماروکیری رکن جئے لکشمی گونڈا نے تجویز پیش کی کہ زراعت کے لئے درکار مشینیں اور آلات وقت سے پہلے کسانوں کو مل جانے چاہیے، کرایے پر جو بھی مشینیں دستیاب ہوتی ہیں اس کے سلسلے میں تمام تر معلومات کسانوں کو فراہم کرنی چاہیے۔آبپاشی سے متعلق مسائل کو بھی حل کیا جانا چاہیے۔دیگر اراکین نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بیج اور کھاد کی فراہمی بھی صحیح وقت پرکی جانی چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے پہلے کھاد کی فراہمی میں جو گڑبڑی ہوئی ہے اسے پھر دہرایا نہیں جانا چاہیے۔
اس پر محکمہ زراعت کے افسربی آر مورے کوڈ نے بتایا کہ مانسون سے پہلے ہی ضروری بیج اور کھاد کا ذخیرہ کرلیا گیا ہے اور تما م احتیاطی تدابیر کو اپنایا جارہا ہے۔دھرمستلا دیہی ترقیاتی منصوبے کے اشتراک سے کھیتی باڑی کی ضروری مشینیں کرایے پر فراہم کی جاتی ہیں۔ خواہشمند کسان قبل از وقت درخواستیں دینے پر اس کا انتظام کردیا جائے گا۔ اراکین نے تعلقہ میں ڈینگیو بخار کے پھیلنے اور شیرالی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کے نہ ہونے کا مسئلہ حل کرنے کی طرف بھی افسران کی توجہ مبذول کروائی۔دیہی علاقوں کے لئے بس سروس کو بہتر بنانے میں مقامی بس ڈپو کے افسران کے دلچسپی نہ لینے پر اراکین نے ناراضی جتائی۔


Share: