کشن گنج، 8 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) شراب بندی کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج دعوی کیا کہ تمام فرقے کے لوگوں کی طرف شراب پر پابندی کی حمایت کرنے سے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔اپنی ”نشچے یاترا“کے تحت ”چیتنا سبھا“کے اپنے خطاب میں کمار نے کہا کہ شراب پر پابندی کے فیصلے سے بہار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے کیونکہ تمام فرقے کے لوگ شراب کو محدود کئے جانے کی کھلے دل سے حمایت کر رہے ہیں،یہ ایک انقلابی قدم ہے۔آبکاری وزیر عبدالجلیل مستان اور توانائی کے وزیر بجندر پرساد یادو بھی وزیر اعلی کے ساتھ تھے۔وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں شراب بندی کی خوبیاں شمارکرائی۔کمار نے کہا کہ اس سال اپریل سے نومبر کے درمیان گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سڑک حادثات میں 19فیصد کی کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شراب بندی سے قتل، اغوا اور فساد جیسے مجرمانہ واقعات میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔نشچے یاترا کے ذریعے وہ شراب بندی پر لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔