ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بینکوں میں نقدی کا سیلاب:انکریمنٹل پر سی آر آر پندرہ دن کے لیے 100فیصد

بینکوں میں نقدی کا سیلاب:انکریمنٹل پر سی آر آر پندرہ دن کے لیے 100فیصد

Sun, 27 Nov 2016 19:40:30  SO Admin   S.O. News Service

(ممبئی، 27/نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا
نوٹ بند ی کے بعد بینکنگ نظام میں آ رہے اضافی نقد جمع کو ہینڈل کرنے کے لیے ریزرو بینک  بڑھی ہوئی جمع(انکریمنٹل)پر محفوظ نقدی تناسب (سی آر آر)کی شرح 100فیصد کر دی ہے۔یہ نظام 26/نومبر سے شروع ہو کر پندرہ تک لاگو رہے گا۔بینکوں کواپنی جمع کا ایک حصہ مرکزی بینک کے پاس رکھنا ہوتا ہے، اسے سی آر آر کہا جاتا ہے، فی الحال سی آر آر کی شرح چار فیصد ہے، اس پر بینکو ں کو مرکزی بینک سے کوئی سود نہیں ملتا۔ریزرو بینک کی گائڈ لائن کے مطابق، خالص ڈیمانڈ اور مقررہ وقت کی دین داری (این ڈی ٹی ایل) کے 16/ستمبر سے 11/نومبر کے دوران بڑھنے کے پیش نظر فہرست بند بینکوں کو اپنی بڑھی ہوئی سی آر آر کو 100فیصد پر رکھنا ہو گا۔یہ نظام 26/نومبر 2016سے پندرہ دنوں کے لیے ہو گا ۔ایک اندازے کے مطابق یہ رقم 3.5لاکھ کروڑ روپے ہو سکتی ہے۔ریزرو بینک نے کہا کہ وہ انکریمنٹل سی آر آر کا 9/دسمبر یا اس سے پہلے جائزے لے گا۔باقاعدہ سی آر آر کی شرح چارفیصدپربرقرارہے۔
 


Share: