پٹنہ،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بینکوں کولوٹ سے بچانے کیلئے بہارحکومت نے ایک نئے پولیس دستے کے قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نتیش کمار حکومت سینٹرل صنعتی سیکورٹی فورس کی شکل میں ایک نئی سیکیورٹی فورس تشکیل دے رہی ہے۔بہار صنعتی بٹالین بہارملٹری پولیس کے کنٹرول میں ہوگا۔کابینہ سیکرٹریٹ کے پرنسپل سیکریٹری برجیش مہروترا نے کہا کہ اسٹیٹ انڈسٹری سیکورٹی فورس بینک اور دیگر صنعتی تنظیموں کی حفاظت کرے گی۔فی الحال صنعتی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے کے سیکورٹی میں مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح اسٹیٹ انڈسٹری سیکورٹی فورس اسٹیٹ ریاستی بینکوں کی کرنسی چیسٹ والی شاخوں کی نگرانی کرے گی۔اب تک ان جگہوں پر پولیس یا ہوم گارڈ تعینات کئے جاتے ہیں۔بہار میں بینک میں کیش لوٹنے کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور ایک بہت بڑاگروہ بھی اس کے لئے کام کررہا ہے، جس میں مجرمانہ پولیس اور بینک کے اہلکاروں کی ملی بھگت رہتی ہے۔بہار صنعتی سیکورٹی فورس کے سامنے بینکوں کولوٹ سے بچانے کیلئے بینکوں کو سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے تحت جلد ہی دو بٹالین بنائی جائے گی۔ فی الحال اس کے لئے کوئی علیحدہ بحالی نہیں ہوگی،پچھلے سال بھرتی ہوئے پولیس فورسز سے ہی اس کاقیام کیاجائے گا۔