ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بے چین پڑی حاملہ کو چھوڑکر آپریشن تھیٹر میں ہی لڑنے لگے ڈاکٹر،وڈیو وائرل

بے چین پڑی حاملہ کو چھوڑکر آپریشن تھیٹر میں ہی لڑنے لگے ڈاکٹر،وڈیو وائرل

Wed, 30 Aug 2017 21:13:29  SO Admin   S.O. News Service

جے پور،30اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے جودھپور کے مشہور اممید ہسپتال کا ایک حیران کرنے والاایک ویڈیوسامنے آیاہے۔اس ویڈیو میں ڈاکٹرآپریشن ٹیبل پرپڑی بے چین مریض کوچھوڑکرایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ اممید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی میز پرلیٹی حاملہ عورت کے بچے کی پیٹ میں ہی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد اس کاآپریشن کیاگیا۔دریں اثنا تھیٹر میں، گائنیکولاجسٹ اورانیستھیٹک کسی بات پر جھگڑنے لگے۔اس دوران بے چین لیٹی حاملہ خاتون کاپیٹ کھلاتھا۔ماہرین بتاتے ہیں مردہ جسم کے ساتھ حاملہ کا زیادہ وقت تک رہنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے لیکن محکمہ کے ڈاکٹر اشوک نینی وال اورانیستھیٹک ڈاکٹر ایم ایل ٹاک ہی اس بات کو بھول گئے۔
یہ ویڈیو ڈاکٹروں کے کام کے ساتھ ساتھ آپریشن تھیٹر سیکورٹی نظام کے بارے میں سوال اٹھارہے ہیں۔دراصل جس طرح سے یہ ویڈیوبنا، اس سے صاف واضح ہے کہ آپریشن تھیٹر میں بھی موبائل لے جایاجارہاہے، جبکہ موبائل انفیکشن اورریڈئشن کا بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔اس واقعہ کے بارے میں مچے وبال کے بیچ ہسپتال کے پرنسپل اے ایل بھٹ نے کہا کہ آپریشن  تھیٹر میں لڑنے والے دونوں ڈاکٹروں کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


Share: