ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تین سال بعد لاپتا ملائیشین جہاز کی تلاش کا کام بند

تین سال بعد لاپتا ملائیشین جہاز کی تلاش کا کام بند

Tue, 17 Jan 2017 17:58:39  SO Admin   S.O. News Service

کولالمپور،17جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا) ملائیشیا کے لاپتا ہونے والے مسافر طیارے ’’فلائٹ 370‘‘کی تلاش تقریباً تین سال تک جاری رہنے کے بعد بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی جس پر منگل کو یہ سرگرمی ختم کر دی گئی۔جہاز کی تلاش کے لیے آسٹریلیا میں قائم مشترکہ سینٹر کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے بحر ہند میں تقریباً ایک لاکھ 20ہزار کلومیٹر علاقے کو چھان مارا مگر انھیں سراغ نہیں ملا جس پر یہ سرگرمی معطل کی جا رہی ہے۔سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ "دستیاب بہترین سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کی جانے والی تمام کوششوں کے باوجود بھی بدقسمتی سے جہاز تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔

لہذا ایم ایچ 370کی زیر سمندر تلاش کا کام معطل کیا جا رہا ہے۔جہاز کی گمشدگی کی تحقیقات کرنے والے حکام نے حالیہ جائزوں کے تناظر میں تلاش میں سرگرم کارکنوں کو شمال کی جانب بھیجے جانے کی سفارش کی تھی۔ لیکن آسٹریلیا کی حکومت اسے پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔گزشتہ سال آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین نے اتفاق کیا تھا کہ تلاش کی سرگرمیوں معطل کر دی جائیں گے تاوقتیکہ طیارے سے متعلق مخصوص نئے شواہد نہ مل جائیں۔

تلاش کے کام کے لیے وسائل ان ہی تین ملکوں نے فراہم کیے تھے۔مارچ 2014ء میں ملائیشیاں کا یہ جہاز کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا، اس پر 227مسافر اور عملے کے 12ارکان سوار تھے۔


Share: