ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جا معہ ضیاء العلوم کنڈلور ضلع اڈپی میں جمعرات کو منعقد ہوگا کل ہند فقہ شافعی مشاورتی اجلاس ۔

جا معہ ضیاء العلوم کنڈلور ضلع اڈپی میں جمعرات کو منعقد ہوگا کل ہند فقہ شافعی مشاورتی اجلاس ۔

Mon, 19 Feb 2018 18:10:19  SO Admin   S.O. News Service

کنڈلور 19؍فروری (ایس او نیوز)ملکی سطح پر فقہ شافعی کے اصو ل و طریقہ کار کے مطابق پیش آمدہ جدید مسائل کی تحلیل و تجزیہ کے لئے فر زندان شا فعیہ کو ایک جٹ کر نے  اور بحث و مناقشہ کرنےکنداپور سے قریب  جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور  - میں بتاریخ ۵جمادی الثانیہ ۱۴۳۹؁ھ مطابق 22/فروری 2018 کو" کل ہند فقہ شافعہ -مشاورتی نشست کا انعقاکیا جارہاہے ۔جس میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔جس کے ذریعہ ہرسال نئے مسائل کے حل کے ساتھ ان مسائل پر بھی غور و فکر کیا جائے گا جو عوام میں رائج ہیں لیکن مذہب میں مذکور نہیں ہے ۔اور بالخصوص نوجوان علماء کو تحقیقی میدا ن میں  لانے کی کوشش کی جائے گی ۔بتاگیا ہے کہ پروگرام  جمعرات کے دن صبح  ٹھیک9  بجے   جامعہ ضیا ء العلوم کنڈلورمیں شروع کیا جائے گا ۔جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا ۔ مشارتی اجلاس میں کثیر تعداد میں علماء و مفتیان کی شرکت  متوقعہے ۔
خیال رہے کہ شریعت اسلامی جامعیت و ابدیت اور کاملیت کا اعلی نمونہ ہے ۔ہر زامانہ میں اس کی تعلیمات نہ صرف انسانی زندگی کا ساتھ دیا بلکہ اس کی رہبری اور رہنمائی کی ہے ۔جن میں فقہاء اسلام کا کردار بڑا نمایاں اور تابناک ہے ۔جنہوں نے نت نئے پیدا ہوتے سماجی عمرانی سیاسی ،اقلیاتی و اخلاقی مسائل اور عرف و رواج سے پیدا ہونے والی دشواریوں کا حل بتلا کر سعی مشکور کردار ادا کیا ۔ان میں فقہ شافعی بھی بڑی خصوصیا ت و اہمیت کے حامل ہے ۔اس میں ایسے عالمی مرتبت محدثین و فقہا ء اور مجددین فقہ پیدا ہوئے جنہوں نے کما حقہ فقہ اسلامی کی خدمت کی ۔


Share: