ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جنوبی کینرامنگلورو میں11جولائی سے اپنی طرز کے پہلے ای۔ٹوائلیٹ کا ہوگاآغاز

جنوبی کینرامنگلورو میں11جولائی سے اپنی طرز کے پہلے ای۔ٹوائلیٹ کا ہوگاآغاز

Mon, 10 Jul 2017 13:06:59  SO Admin   S.O. News Service

بنٹوال10؍جولائی (ایس او نیوز)منگلورو شہر کے 5اہم مقامات پر جنوبی کینرامیں اپنی طرز کے پہلے ای۔ٹوائلیٹس کا آغاز 11جولائی سے ہونے جارہا ہے۔کانکریٹ پلیٹ فار م پر کھڑے کیے گئے یہ ٹوائلیٹس اسٹین لیس اسٹیل سے بنائے گئے ہیں۔
ایسے ای ٹوائلیٹس بنگلورواور میسورو میں پہلے سے شروع کیے جاچکے ہیں اور عوام اس سے استفادہ کررہے ہیں۔ کیرالہ میں بھی اس کا رواج عام ہوچکا ہے۔ جنوبی کینرا میں پہلی بار شروع کیے جانے والے یہ ٹوائلیٹس لال باغ، کدری اور ہمپن کٹا کے علاقے میں نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں سے لال باغ بس اسٹانڈ اور کدری میں مرد وخواتین کے الگ دو دو ٹوائلیٹس ہیں جبکہ ہمپن کٹا میں ایک ٹوائلیٹ رکھا گیا ہے۔
ہندوستان پٹرولیم کی اسپانسرشپ سے تیار شدہ اس قسم کے ایک ٹوائلیٹ کی قیمت 6.25لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔اس کی خاصیت یہ ہے کسی بھی وقت اسے ضرورت کی بنیاد پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔اس میں جی پی ایس لگاہونے کی وجہ سے کسی خرابی کی صورت میں کمپنی کو مسیج چلاجاتا ہے اور اس کی ٹیکنیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر اسے درست کرسکتی ہے۔ٹوائلیٹس استعمال کرنے کے لئے سکّے coinکا استعمال کرنا ہوتا ہے اور کوائن باکس میں اصلی اور نقلی سکّے پہچاننے کا سسٹم بھی موجود ہے۔ان ٹوائلیٹس کی ایک اور خاصیت یہ بتائی گئی ہے کہ یکے بعد دیگرے دس لوگوں کے اسے استعمال کرنے کے بعد اس کی صفائی کا نظام خود بخود آن ہوجاتا ہے اور ٹوائلیٹ کی صفائی آٹومیٹک ہی ہوتی رہتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فی الحال نصب کیے گئے ان ای ٹوائلیٹس کے سلسلے میں عوامی ردعمل دیکھنے کے بعدسٹی کارپوریشن نے آئندہ شہر کے پی وی سی سرکل، پمپ ویل ،یونیورسٹی کالج،نانتور، کدری مارکیٹ، اسٹیٹ بینک کے قریب مچھلی مارکیٹ ، فورم مال جیسے مقامات پر مزید ای ٹوائلیٹس نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


Share: